• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفیر نے ڈی کپلنگ اور چین ۔امریکہ اختلافات کے خلاف خبردار کردیاتازترین

August 31, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر  شی اے فینگ نے  ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ڈی کپلنگ  اور تنازعات کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

فوربز کی جانب سے منعقد ہونے والے پانچویں یو ایس۔ چائنہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سب سے بڑا خطرہ چین اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی ڈی کپلنگ  ہے اور عدم تحفظ کا سب سے بڑا ذریعہ دونوں کے درمیان کسی بھی تصادم سے پیدا ہوتا ہے۔

شی اے  نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کسی بھی تنازعے یا تصادم سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا بلکہ یہ دنیا کے لیے تباہی کا باعث بنے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے لئے واحد صحیح انتخاب یہ ہے کہ وہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجزکا مقابلہ کریں اور دنیا کو زیادہ سے زیادہ امن اور ترقی کے فوائد فراہم کریں۔

 چینی معیشت کے بارے میں حال ہی میں تباہی اور مایوسی پھیلانے والی آوازوں کا جواب دیتے ہوئے  شی اے نے کہا کہ ان  آوازوں سے کوئی بہتری نہیں آئے  گی اور جب چین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا تو دنیا بہتر ہوگی۔

شی اے نے کہا کہ کاروباری برادری کے دوست چین اور امریکہ تعلقات میں  اہم شراکت دار ہیں۔