لندن (شِنہوا) برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے برطانیہ کی طرف سے نام نہاد "چینی جاسوسوں" کا ہوا کھڑا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی پارلیمنٹ میں نام نہاد "چینی جاسوسوں" کے بارے میں بحث کے بعد برطانوی میڈیا کی رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برطانیہ کی طرف سے نام نہاد 'چینی جاسوسوں' کے الزامات خود ساختہ فسانہ ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ ہم نے اس معاملے کو برطانیہ کے ساتھ اٹھایا ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان نےکہا کہ اس سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ برطانوی سیاست دان ہسٹیریا کے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں اور جب چین کی بات آتی ہے تو وہ کتنے درشت ہو جاتے ہیں۔ چین کے خلاف ان کے بے بنیاد الزامات برطانیہ کی اپنی نااہلی اور اپنے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے مترادف اور ان کا مقصد عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔