واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارتخانے کے وزیر جینگ چھوان نے حال ہی میں چین۔امریکہ سویابین مصنوعات کی ویلیو چین کے اختراعی مرکز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں ورچوئل ریمارکس دیتے ہوئے جینگ نے چین۔امریکہ کی زراعت میں تجارت اور خصوصاً سویابین کی صنعت میں تعاون کی تعریف کی ہے۔
وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک زراعت کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنا جاری رکھیں گے جس سے دونوں ملکوں میں کسانوں اور صارفین کو فائدہ ہو گا جبکہ چین۔امریکہ تعلقات میں مثبت توانائی پیدا ہو گی۔
اس مرکز کا قیام چین کے وسطی صوبہ ہینان اور امریکی سویابین برآمدات کونسل کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے جس کا مقصد چین اور امریکہ کی سویابین پراسس کرنے کی صنعت میں تعاون کو گہرا بنانا اور دونوں ممالک میں سویابین کی صنعت کے اندر اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔