• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سفارت خانے نے غیرقانونی امیگریشن کی آڑ میں چین کو بدنام کرنے کی امریکی مہم مسترد کردیتازترین

May 14, 2024

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں چینی سفارت خانے نےغیرقانونی امیگریشن معاملے کی آڑ میں چین کو بدنام کرنے کی امریکی مہم کی سخت مخالفت کی ہے۔

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب امریکی میڈیا کے کچھ اداروں اورسیاستدانوں کی جانب سے چینی تارکین وطن کے  امریکہ میں غیرقانونی داخلے کے نام نہاد معاملے کو بڑھا چڑھا کرپیش کرتے ہوئے چین پر غیرقانونی امیگریشن کے رجحان کو روکنے کے لیے کوششیں نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے۔ چینی حکومت ہر قسم کی غیر قانونی امیگریشن کی سخت مخالف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کے قانون نافذ کرنے والے  اداروں نے ملکی سرحدوں پر امن کو نقصان پہنچانے والے جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا  اور ہر قسم کی سمگلنگ تنظیموں اور مجرموں کے خلاف  سخت دباؤ برقرار رکھا ہے جس کے بہترنتائج سامنے آئے ہیں۔