• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکی پی آر سی نیشنل ہسٹری ایسوسی ایشن کو مبارکبادتازترین

December 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے ملک کی نیشنل ہسٹری ایسوسی ایشن  کو اس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباددی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے مبارکباد کے خط میں ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور تمام شعبوں میں چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے  اپنی تاریخ پر بھروسہ رکھنے، عظیم تر تاریخی کامیابیوں کی نمائش اور نئی شراکتیں کرنے کے لیے متحدہ  کوششوں کے لیے تحریک کا ایک طاقتور ذریعہ بننے پر زور دیا۔ خط میں، شی نے کہا کہ نیشنل ہسٹری ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد سے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران، ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کی تحقیق، تشہیر اور تعلیم کو آگے بڑھانے کے مقصد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شی نے ایسوسی ایشن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صحیح سیاسی رجحان پرقائم اور تاریخی میٹریلزم کو برقرار رکھے اور مارکسزم کی رہنمائی پر عمل کرے جو چینی سیاق و سباق اور وقت کی ضروریات کے مطابق ہے۔شی نے عوامی جموریہ چین کی تاریخ کے اہم موضوعات اور رجحانات کو پوری طرح سمجھنے اور تحقیق، تشہیر اور تعلیمی کوششوں کو مسلسل بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔