یان آن، شانشی(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی بنیاد کےعظیم جذبے اوریان آن کے جذبے کو فروغ دینے پر زوردیتے ہوئے سی پی سی کی20ویں نیشنل کانگریس کے طے کردہ اہداف اور امورکو پورا کرنے کے لیے پرخلوص متحدہ کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
صدراورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکی اسٹینڈنگ کمیٹی کے دیگراراکین نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں اولین انقلابی مرکز یان آن کا دورہ کیا۔