• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکاکوویڈ-19 سے متاثرہ جاپانی وزیر اعظم سے اظہار ہمدردیتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نےجاپانی وزیراعظم فومیوکیشیدا سے کوویڈ-19 سے متاثرہونے پراظہار ہمدردی کیا ہے۔  پیرکواپنے پیغام میں شی نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا معلوم ہونے پر وہ کیشیدا سے دلی ہمدردی  اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں۔ رواں سال چین اور جاپان کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر شی نے کہا کہ وہ نئے دور کی ضروریات سے ہم آہنگ دوطرفہ تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کیشیدا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بھی اپنے جاپانی ہم منصب  سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔