• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکا ہنری کسنجر کے انتقال پرصدر بائیڈن سے اظہار تعزیتتازترین

November 30, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےامریکی صدر جو بائیڈن کو سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ چینی حکومت ،عوام  اور اپنی جانب سے صدرشی نے ہنری کسنجر کے خاندان سے  تعزیت  اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔  اپنے تعزیتی پیغام میں چینی صدرنے کہا کہ کسنجر عالمی شہرت یافتہ حکمت عملی ساز اور چینی عوام کے دیرینہ اور اچھے دوست تھے۔ صدر شی نے کہا کہ  نصف صدی قبل، شاندار تزویراتی نقطہ نظر کے ساتھ، کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات  کو معمول پر لانے میں تاریخی کردار ادا کیاجس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوا بلکہ دنیا بھی بدل گئی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ  کسنجر نے چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے زندگی بھر جستجو کی دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات اور دوستی کو بڑھایا اور ان کا نام ہمیشہ چین-امریکہ تعلقات کے ساتھ لیا جائے گا۔