• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدرکے خصوصی نمائندے عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گےتازترین

November 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، ڈنگ شیو شیانگ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے 30 نومبرسے 2 دسمبرتک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کیا جائے گا۔

ڈنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں۔