بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ اوران کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے جمعہ کو بیجنگ کے دیایوتائی سٹیٹ گیسٹ ہاس میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اور ملکہ مادر نورودوم مونی ناتھ سیہانوک کے ساتھ ملاقات کی۔ صدرشی نے کہا کہ دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 65 برسوں کے دوران، بین الاقوامی صورتحال سے قطع نظر چین اور کمبوڈیا کی دوستی قائم رہی اوریہ مزید پھلی پھولی ہے اور دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی سطح پر ایک مثال بن گئے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ اس کی وجہ پرانی نسل کے چینی رہنماوں اور سابق بادشاہ نورودوم سیہانوک کی گہری دوستی ہے جس کووقت کے ساتھ مزید مستحکم کیا گیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بادشاہ نورودوم سیہامونی اورمادرملکہ نے چین کی اصلاحات اور ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، شی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ چین کی ترقی کا خیال رکھا ہے اور وہ چینی عوام کے اچھے دوست ہیں۔