بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بیجنگ میں ملاقات کی جو ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
صدر شی نے سانچیز سے کہا کہ وہ بادشاہ فلپ ششم کو مبارکباد پیش کریں۔ چین۔ اسپین سفارتی تعلقات کی گزشتہ برس 50 ویں سالگرہ تھی جس کا تذکرہ کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ اس کے بعد سے فریقین نے ہر سطح پر قریبی تبادلے اور بات چیت کو برقرار رکھا ہے اور نئے شعبوں میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو فروغ دیا۔
انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ اگلے سال چین ۔ اسپین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔ فریقین کو باہمی احترام اور مساوی سلوک پر مبنی سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اصل ارادے پر عمل کرنا ایک جامع اور طویل مدتی نقطہ نظر اپنانا اور دوطرفہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرنا چاہئے۔
صدر شی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اسٹریٹجک عزم کے ساتھ طویل مدتی اور مستحکم چین ۔ اسپین تعلقات کو فروغ دیں اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جائیں۔
صدر شی نے کہا کہ اصلاحات اور کھلا پن ترقی کا ایک درست راستہ ہے جو چین نے طویل مدتی عمل سے تلاش کیا ہے اور اس پر ثابت قدمی سے عمل کیا جائے گا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں چینی جدیدیت کے فروغ کے لئے جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے منظم انتظامات کئے گئے ہیں جس سے چین ۔ اسپین تعاون کو گہرا اور وسیع کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
ملاقات کے دوران ہسپانوی سانچیز نے صدر شی کو شاہ فلپ ششم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔
سانچیز نے کہا کہ اسپین ۔ چین دوستی دیرینہ ہے اور انہوں نے باہمی احترام کی بنیاد پر اپنی شراکت داری کو مسلسل فروغ دیکر اسے گہرا کیا۔ ان کے دورے میں فریقین نے ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جو دوطرفہ تعاون کے وسیع اور روشن امکانات کو ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپین آزاد تجارت اور کھلی منڈیوں کے اصولوں کا حامی ہے اور وہ تجارتی جنگوں کی مخالفت کرتا اور یورپی یونین۔ چین تعلقات کی صحت مند ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرنا جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔
فریقین نے یوکرین بحران اور فلسطین ۔اسرائیل تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔