• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی قازق صدر کی ملاقاتتازترین

October 17, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پنگ نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف سے ملاقات کی۔ قازق صدر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے بیجنگ میں ہیں۔

ملاقات میں چینی صدر شی نے کہا کہ وہ اپنے پرانے دوست سے دوبارہ ملکر بہت خوش ہیں۔ چین اور قازقستان کے درمیان مضبوط، مستحکم اور گرم جوش تعلقات دونوں ممالک کی ترقی اور بحالی کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے سازگار ہیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے، چین اور قازقستان کو نسل در نسل اچھے ہمسائے اور دوستی کا تصور منتقل کرنا اور چین ۔ قازقستان مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مزید ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تعاون کو مضبوط بنائیں، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیں تاکہ مزید نتائج حاصل کئے جاسکیں اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد ملیں۔