• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی کی جوز راؤل ملینو کو پانامہ کا صدر منتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

May 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جوز راؤل ملینو کوپانامہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام  میں شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2017 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، دونوں مماملک کے تقریبا 7 سال سے قائم تعلقات کو تیزی سے فروغ ملا ہے اور ان کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں جس نے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔

صدرشی نے کہا کہ سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کے مطابق ثابت ہوا ہے جن سےدو طرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا  ہے جبکہ  ایک چین  اصول پر عمل تمام شعبوں میں  دونوں معاشروں کامشترکہ اتفاق رائے بن گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین اور پانامہ کے درمیان باہمی اعتماد پر مبنی مخلص دوستی ہے اوردونوں باہمی فائدے کے اچھے شراکت دار ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ وہ  چین پانامہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور دونوں مممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کے فروغ، تعلقات   بڑھانے اورترقی  کے لیے ملینو کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ اس سے  دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔