• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر شی جن پھنگ کی شگیرو ایشیبا کو جاپانی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

October 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے شگیرو ایشیبا کو جاپانی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جاپان ہمسایہ ممالک ہیں جو پانی کی ایک پٹی سے جدا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ دونوں ملکوں کے عوام  کے لئے پرامن بقائے باہمی، لازوال دوستی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہ پر چلنے  کی غرض سے دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کیلئے مفید ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی دستاویزات میں قائم اصولوں اور اتفاق رائے کی پاسداری میں چین کے ساتھ مل کر کام کرسکتا ہے اور باہمی فائدے کے سٹریٹجک تعلقات کو ہمہ جہت طریقے سے فروغ دے سکتا ہے تاکہ تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات کی تعمیر کی جا سکے جو نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرے۔

  چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی ایشیبا کو مبارکباد دی ۔ 

لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنا چاہئے اور دوستی ، باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانا چاہئے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو بہتر فائدہ ہو۔