بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سے جمعہ کو بیجنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ملاقات کی۔ صدرشی نے دنیا بھر میں غربت میں کمی، صحت، ترقی اور انسان دوستی کو فروغ دینے کے لیے گیٹس اور گیٹس فانڈیشن کی طویل مدتی کوششوں کو سراہا۔ چینی صدرنے کہا کہ اس وقت، ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی اہم تبدیلیاں پوری دنیا میں تیز ہو رہی ہیں۔ میں نے عالمی چیلنجز پرقابو پانے کے لیے چینی حل فراہم کرنے کے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو پیش کیے ہیں۔ صدر شی نے کہا کہ چین سب سے پہلے اپنے مسائل خود حل کرنے پرتوجہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1ارب 40کروڑ سے زائد آبادی والے ایک بڑے ملک کی حیثیت سے چین کا طویل مدتی استحکام اور پائیدار ترقی عالمی امن، استحکام اور خوشحالی میں اہم کردارادا کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ چین غربت کے خاتمے میں اپنی کامیابیوں کو مستحکم کرے گا، دیہی احیا کو حاصل اور دیہی صحت کو مسلسل بہتر بنائے گا