• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر نے31ویں ایف آئی ایس یوورلڈ یونیورسٹی گیمز کا افتتاح کردیاتازترین

July 29, 2023

چھینگڈو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 31ویں ایف آئی  ایس یوورلڈ یونیورسٹی گیمز کا جمعہ کی شام جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو کے ڈونگ آن لیک سپورٹس پارک اسٹیڈیم میں باضابطہ افتتاح کردیا۔

28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والا، چھینگڈو یونیورسیڈ، "چھینگڈو نے خوابوں کوشرمندہ تعبیر کردیا " کے نعرے کے ساتھ، کوویڈ کی وبا کے بعد چین میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی ملٹی سپورٹس گیمز ہے۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بیرون ملک مقیم رہنماؤں میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، موریطانیہ کے صدر محمد ولد شیخ الغزونی، برونڈی کے صدر ایوارسٹی ندایشیمی، گیانا کے صدر عرفان علی اور جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گاریباشویلی شامل ہیں۔ 2001 میں بیجنگ اور 2011 میں شین ژین کے بعد چھینگڈو ہر دو سال بعد ہونے والے سمر یونیورسیڈ کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن گیا ہے۔

 

چینی صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکا  کے جوش وخروش کا ہاتھ  ہلا کر جواب دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

اگرچہ کوویڈ کی وبا  کی وجہ سے یونیورسیڈ کو دو بار ملتوی کیا گیا ، چھینگڈو نے کھیلوں کے انعقاد کے لیے 49 مقامات اور سہولیات کی تعمیر، تزئین و آرائش اور توسیع مکمل کر لی ہے۔ 113 ممالک اور خطوں کے مجموعی طور پر 6ہزار500 کھلاڑی 18 کھیلوں کے 269 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 15 لازمی کھیلوں کے علاوہ، چھینگڈویونیورسیڈ  میں روئنگ، شوٹنگ اور ووشو کے تین اختیاری کھیل بھی شامل ہیں۔ تمام 18 کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے میزبان ملک چین کے 411 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔