بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تاماس سلیوک کو ہنگری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدرشی نے مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ہنگری کے تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کی جس میں خصوصی لحاظ سے متواتر اعلیٰ سطحی تبادلے اور مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون کیا گیا، دونوں ممالک نے بین الاقوامی اورعلاقائی امور میں مل کر کام کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ اس سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ہے اور دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کے لیے نئے اہم مواقع سامنے آئے ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ وہ چین اور ہنگری کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی بیلٹ اینڈ روڈ کو فروغ دینے اوردوطرفہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے سولوک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔