بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےجمعہ کو سری لنکا کے صدر رانیل وکرماسنگھے سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ سری لنکا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شامل ہونے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے اور چین سری لنکا کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور چین-سری لنکا سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے جس کی بنیادمخلص باہمی تعاون اور پائیدار دوستی پر ہو۔
صدرشی نے کہا کہ چین سری لنکا سے مزید معیاری اور مخصوص مصنوعات درآمد کرنے کے لیے تیار ہے اور چینی کاروباری اداروں کو سری لنکا میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ سری لنکا کو اپنی معیشت کو بدل کر بہتر بنانے اور پائیدار ترقی حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کو سیاسی وابستگی سے بالاتر امداد فراہم کرتا رہے گا اور ملک کو اس کے معاشرے اور لوگوں کے روزگار سے متعلق مشکلات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سری لنکا کو بحر ہند میں تجارتی مرکز بنتے ہوئے دیکھ کر خوش ہے۔