• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی پوڈیل کو نیپال کی صدارت سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

March 14, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو رام چندرا پوڈیل کو نیپال کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور نیپال پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے دوست پڑوسی  ملک ہیں اور 1955 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ان کے تعلقات نےمستحکم ترقی کو برقرار رکھا اوربڑے اور چھوٹے ممالک نے  پرامن بقائے باہمی، دوستی اور باہمی تعاون کی ایک اچھی مثال قائم کی۔

چینی صدر نے کہا کہ وہ چین اور نیپال کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تبادلے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلیٰ معیار کے تعاون کو بڑھانے کے لیے پوڈیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہیں تاکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے لازوال دوستی پر مشتمل تعاون کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دیا جاسکے۔