چھینگدو(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو موریطانیہ کے صدر محمد اولد شیخ غزوانی سے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھینگدو میں ملاقات کی جو ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں سمر ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور دورہِ چین کے لیے چھینگدومیں موجود ہیں ۔
اس موقع پر شی نے کہا کہ دنیا میں ایک صدی میں نظر نہ آنے والی گہری تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے چین اور موریطانیہ کو اچھے دوست بن کر رہنا چاہیے جو ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئےناصرف ترقی کے حصول میں اچھے شراکت دار بنیں بلکہ اپنے مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی انصاف کا تحفظ بھی کریں۔