• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی مضبوط ومستحکم صنعتی وسپلائی چینز بین الااقوامی فورم کو مبارکبادتازترین

September 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے مضبوط ومستحکم صنعتی وسپلائی چینز بین الااقوامی فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

فورم پیر کو ژے جیانگ صوبے کے دارالحکومت ہانگ ژو میں شروع ہوا ہے۔

مبارکباد کے اپنے خط میں صدر شی نے کہا  کہ عالمی سطح پر صنعتی وسپلائی چینز کی لچک اور استحکام کو برقرار رکھنا عالمی معیشت کی ترقی کے لیے ایک اہم ضمانت ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک غیرمتزلزل طور پر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صنعتی وسپلائی چینز فطرت میں عام آدمی کے استعمال کاسامان ہے، اپنی صنعتی اور سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ  کرتے ہوئے صنعتی اور سپلائی چینز پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا،اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ترقی کے ثمرات تمام ممالک کے لوگ تک پہنچیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر جدید ترین سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ذریعےپیدا ہونے والے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ایک محفوظ، مستحکم، ہموار، موثر، کھلے، جامع، اور باہمی طور پر فائدہ مند عالمی صنعتی وسپلائی چین نظام کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔