• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی قازق ہم منصب سے ملاقات،مضبوط باہمی اعتماد کی بنیادپرمشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر پرزورتازترین

May 18, 2023

شی آن(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ نے شی آن میں قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف سے بات چیت کی جو چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں۔

صدرشی نے توکایف کا چین میں سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے سرکاری دورہ  کرنے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور انکی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  انہیں انکی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

صدرشی نے کہا کہ اس خصوصی موقع پر توکایف کا چین کا سرکاری دورہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور چین کے ساتھ ان کے منفرد تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔

شی نے زور دے کر کہا کہ چین اور قازقستان اپنے تعلقات کی اگلی تین سنہری دہائیوں کا تعین کر رہے ہیں۔

شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو روایتی دوستی کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا چاہیے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنی چاہیے، باہمی فائدہ مند تعاون کووسعت دینے سمیت ترقی کی کوشش کرنی چاہیے اور لازوال دوستی، مضبوط باہمی اعتماد اور یکجہتی کی بنیادپرایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-قازقستان کمیونٹی کی تعمیر کرنی چاہیے۔