• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جنوبی افریقی ہم منصب سے ملاقاتتازترین

November 15, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں منگل کی سہ پہر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چینی صدرنے کہا کہ ان کے ملک نے ہمیشہ چین-جنوبی افریقہ تعلقات کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور یہ کہ وہ جنوبی افریقہ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ  جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

رامافوسا نے صدر شی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد دی۔ انہوں نےسی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی مکمل کامیابی اور چین کی ترقی میں شاندار کامیابیوں پر بھی مبارکباد دی۔ صدر رامافوسا نے کوویڈ-19کے خلاف جنگ میں جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک کو قابل قدر مدد فراہم کرنے اور افریقی ممالک کو قرضوں کے بحران کو کم کرنے میں مدد  پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک ماحول دوست ترقی اورانرجی ٹرانزیشن  میں چین کے تجربے سے سیکھنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں فعال طور پر شرکت  اور سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے چینی کاروباری اداروں کے لیے اپنے دروازے کھولنے پر تیار ہے، رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ  بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک چین کے اصول کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔