• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جانب سے نئے سال 2023 کی مبارکبادتازترین

January 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے سال 2023 پر خطاب کیا جو چائنہ میڈیا گروپ اور انٹرنٹ پر نشر کیا گیا۔

خطاب کے آغاز پر انہوں نے سب کو 2023 کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ  2022 میں ہم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20 ویں قومی کانگریس کا کا میابی کے ساتھ انعقاد کیا۔

ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام شعبوں میں چینی قوم کے عظیم حیات نو کو آگے بڑھانے کے لئے ایک بھرپور خاکہ تیار کیا گیا ہے جو ہمارے لئے ایک نئے سفر پر آگے بڑھنے میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چینی معیشت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت رہی ہے اور یہ اچھی ترقی سے لطف اندوز ہوئی ہے، پورے سال کا جی ڈی پی 1200 کھرب یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

خوراک کے عالمی بحران کے باوجود ہم نے مسلسل 19 ویں سال بہترین فصل حاصل کی ہے جس نے ہمیں چینی عوام کے لئے خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ایک مضبوط پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔

ہم نے غربت کے خاتمے اور ہر سمت اعلی درجے کی دیہی احیاء میں اپنے فوائد کو پائیدار بنایا ہے۔

ہم نے کاروبار پر بوجھ کو کم کرنے کے لئے ٹیکس اور فیسوں میں کٹوتی اور دیگر اقدامات متعارف کرائے اور لوگوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث بننے والی سب پریشانیوں کو حل کرنے کی فعال کوشش کی۔

نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے ہم نے لوگوں اور زندگی کو سب پر مقدم رکھا۔ سائنس پر مبنی اور ہدف شدہ نقطہ نظر پر عمل کرتے ہوئے ہم نے لوگوں کی زندگی و صحت کو زیادہ سے زیادہ حد تک محفوظ رکھنے کے لئے بدلتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے نوول کرونا وائرس ردعمل کو اپنایا ہے۔

حکام اور عام لوگ، خاص طور پر طبی پیشہ ور افراد اور کمیونٹی کارکن بہادری سے اپنے مقصد پر ڈٹے رہے۔

غیرمعمولی کوششوں سے ہم نے بے مثال مشکلات اور مسائل پر قابو پایا اور یہ سفر کسی کے لیے بھی آسان نہیں رہا۔

اب ہم نوول کرونا وائرس ردعمل کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جہاں سخت مشکلات باقی ہیں۔

ہر کوئی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہے۔ امید کی کرن ہمارے سامنے ہے۔ آئیں اسے اپنی سمت کھینچنے کی ایک زیادہ کوشش کریں کیونکہ استقامت اور یکجہتی کا مطلب فتح ہے۔

کامریڈ جیانگ ژے من 2022  میں چل بسے۔

ہم ان کی عظیم کامیابیوں اور عمدہ طرز عمل کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور ان کے چھوڑے عظیم ورثے کی قدر کرتے ہیں۔

ہم ان کی آخری خواہشات کا احترام کریں گے اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے مقصد کو آگے بڑھائیں گے۔

لہر در لہر، تاریخ کا طاقتور دریا آگے بڑھتا ہے۔

یکے بعد دیگرے نسل کی مسلسل کوششوں سے ہم چین کو اس مقام پر لے گئے ہیں جہاں وہ آج ہے۔

آج کا چین ایک ایسا ملک ہے جہاں خواب حقیقت بن جاتے ہیں۔

بیجنگ اولمپکس اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کا اختتام شاندار کامیابی کے ساتھ ہوا۔

موسم سرما کے چینی کھیلوں میں کھلاڑیوں نے اپنا سارا تجر بہ استعمال کیا اور غیر معمولی نتائج حاصل کیے۔ شین ژو-13، شین ژو-14 اور شین ژو-15 آسمانوں پر گئے۔

چین کا خلائی اسٹیشن مکمل ہوچکا ہے اور ہمارا "خلا میں گھر" گہرے نیلے آسمان میں گردش کررہا ہے۔

عوامی مسلح افواج نے 95 ویں سالگرہ منائی اور تمام سروس ارکان ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے عظیم سفر پر اعتماد کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

چین کے تیسرے طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان  کا آ غاز کیا گیا۔

چین کا پہلا بڑا مسافر طیارہ سی 919  فراہم کردیا گیا،اور بائی ہی تان ہائیڈرو پاور اسٹیشن مکمل طور پر کام کررہا ہے۔ان میں سے کوئی بھی کامیابی چینی عوام کے پسینے اور محنت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

صلاحیتیں یکجا ہورہی ہیں جو چین کی طاقت ہیں۔