• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی جانب سے لو لا کو برا زیل کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا نے پر مبا رکبادتازترین

January 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کو صدر بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں شی نے کہا کہ چین اور برازیل عالمی اثر و رسوخ اور اہم ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں۔

شی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جو وسیع تر مشترکہ مفادات کے حامل ہیں اور مشترکہ ترقیاتی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔

شی نے کہا کہ 48 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے پائیدار اور گہری ترقی ہوئی اوریہ تیزی سے پختہ ہوئے۔

 چین اور برازیل کے تعلقات بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک نمونہ بن چکے ہیں جن کے وسیع تر معنی اور وسیع امکانات ہیں۔

شی نے یہ بھی کہا کہ وہ چین۔ برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے اور اس کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنے قومی حالات کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں۔

 ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کریں،عملی تعاون کو فروغ دیں، کثیر الجہتی تعاون مضبوط کریں اور اسٹریٹجک و طویل مدتی تناظر میں شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جائیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔