بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بدھ کے روز فیلکس شیسیکیڈی کو عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
شی نے کہا کہ کانگو اور چین ایک روایتی دوست اور جامع سٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت دار ہیں اور حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات نے نتیجہ خیز عملی تعاون اور روایتی دوستی کو گہرا کرنے کے ساتھ تیزی سے ترقی کی ہے۔
صدرشی نے کہا کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد کو وسعت دینے، دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو تقویت دینے اور چین و کانگو تعاون کی نئی اور وسیع تر ترقی کے لیے صدر شیسیکیڈی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔