• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی دس برس قبل کی ولولہ انگیز تقریر روسیوں کی یادوں میں تازہ ہےتازترین

March 23, 2023

ماسکو(شِنہوا) ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (ایم جی آئی ایم او) کے صدر اناتولی تورکونوف، چین کے صدر شی جن پھنگ کی ایک دہائی قبل روسی یونیورسٹی میں کیے گئے یادگارخطاب کو یاد کرتے ہوئے اب بھی پرجوش ہوجاتے ہیں۔

صدر شی کے 23 مارچ 2013 کو چین کے صدر منتخب ہونے کے بعد روس کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کی گئی تقریرکا حوالہ دیتے ہوئے تورکونوف نے کہاکہ   "مجھے اب بھی یاد ہے کہ آڈیٹوریم اساتذہ اور طلباء سے کس طرح کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔"

تورکونوف نے کہا کہ شی جن پھنگ کا خطاب بامعنی، تفصیلی اور فکر انگیز تھا اور کسی بھی یونیورسٹی کے لیے خاص طور پر بین الاقوامی تعلقات، عالمی سیاست اور اقتصادیات کے شعبوں کے لیے مخصوص یونیورسٹی کے لیے اہمیت کا حامل تھا ۔ "یہ صرف براہ راست سننے کا نہیں بلکہ سیاست کو محسوس کرنے کا بھی ایک موقع تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "صدر شی نے نہ صرف ایک بڑے ملک کے رہنما کے طور پر بلکہ ایک استاد کے طور پر بھی بات کی، کیونکہ لیکچر نہ صرف سیاسی طور پر معنی خیز تھا، بلکہ یہ علمی نقطہ نظر سے بھی معنی خیز تھا۔"

30 سالہ الیگزینڈر بوبروف، جو اب ایم جی آئی ایم او سکول آف گورنمنٹ اینڈ انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر ہیں 10 سال قبل صدر شی کے خطاب میں شریک تھے  جب وہ یونیورسٹی میں طالب علم تھے۔

بوبروف نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بڑا واقعہ تھا۔ ہمیں چینی رہنما کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، جس نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں بہت کچھ کہا، اور روسی ثقافت کے بارے میں زبردست معلومات پیش کیں۔"

تورکونوف نے کہا کہ  "چینی صدر قوت، کردار، عظیم کرشمہ کے ساتھ ایک بہت طاقتور شخص ہیں۔"

اپنے خطاب میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے تصور کے بارے میں شی کی تجویز کے بارے میں، تورکونوف نے کہاکہ  "ہمیں فخر ہے کہ تصوراتی طور پر یہ نظریہ پہلی بار ہماری یونیورسٹی میں پیش کیا گیا تھا۔"

تورکونوف نے اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ شی نے کہا تھا کہ  ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ایک لحاظ سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کا ایک دوسرے پر انحصار ہے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، اور بنی نوع انسان، ایک ہی عالمی گاؤں میں رہتے ہوئے، تیزی سے ایک ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے طور پر ابھرا ہے جس میں سب کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ایم جی آئی ایم او کے صدر نے کہا کہ آج چین کی سیاسی زندگی میں بہت سی چیزیں ایک طرح سے صدیوں پرانی اور ہزار سال پرانی چینی تاریخ سے جڑی ہوئی ہیں  جو عظیم چینی فلسفیوں کی تعلیمات سے اخذ کی گئی ہیں۔