• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی چلی کے اپنے ہم منصب سے ملاقاتتازترین

October 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کو چلی کے صدر گیبریل بورک سے ملاقات کی جو بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت اور چین کےسرکاری دورہ پر بیجنگ میں ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ چلی چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا علمبردار ہے۔ نصف صدی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور چلی کے تعلقات مضبوط ہوئے اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے دونوں ممالک کی ترقی اور احیاء کو فروغ ملا ہے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبےکو اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط کرنے کے ایک موقع کے طور پر لینا چاہیے۔