بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے درمیان تعاون کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی یادگاری تقریب کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین بین الاقوامی دانشورانہ املاک حقوق کے کثیر جہتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہا ہے اور ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ ملک کے تعاون کو فروغ دیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔
صدر شی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ آئی پی آر کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے، اور ملک کو دانشورانہ املاک کے حوالے سے مضبوط بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور یہ کہ چین نے آئی پی آر کے قانونی تحفظ کو مضبوط اور انتظامی سسٹم کو بہتر بنایا ہے، آئی پی آر کے پورے سلسلے کو مضبوط تحفظ دیتے ہوئے جدت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ڈبلیو آئی پی او کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی دانشورانہ املاک کے نظم و نسق کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور زیادہ شفاف بنانے اورانسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
یادگاری تقریب کا انعقاد بدھ کو بیجنگ میں کیا گیا ۔