• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات،باہمی تعاون کے فروغ پر زورتازترین

October 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے پیر کو بیجنگ میں امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کر رہے تھے۔

صدرشی نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں اورچین اور امریکہ  مل کر انسانیت کے مستقبل اور تقدیر کا تعین کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسابقت اور تصادم زمانے کے رجحان کے مطابق نہیں ہیں اور ان سے کسی ملک کے اپنے مسائل اور دنیا کو درپیش چیلنجز حل کرنے میں مدد نہیں مل سکتی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ان کے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں اور چین اور امریکہ کی کامیابی ایک دوسرے کے لیے چیلنج کے بجائے ایک موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ "تھوسیڈائڈز ٹریپ" ناگزیر نہیں ہے اور دنیا اتنی بڑی ہے کہ چین اور امریکہ کی متعلقہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو مکمل طور پر ایڈجسٹ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گہرے اقتصادی انضمام کے ساتھ چین اور امریکہ ایک دوسرے پرانحصار کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 شی نے کہا کہ وبائی مرض کے بعد کی عالمی بحالی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے چین اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو اپنی بڑی سوچ ، وژن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور تاریخ ، دونوں ملکوں کے عوام اور دنیا کے لئے ذمہ دار ہونے کے رویہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو صحیح طریقے سے نبھانا چاہئے۔

 شی جن پھنگ نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بناتے ہوئے انسانی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن اور ترقی میں تعاون کے لیے مشترکہ جیت کے تعاون کے جذبے کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھائیں۔