• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی ایردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادتازترین

May 29, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے رجب طیب ایردوان کو جمہوریہ ترکیہ کا  دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

پیر کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں  صدر شی نے کہا کہ چین اور ترکیہ دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے حامل ملک ہیں جن کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-ترکیہ کے درمیان سٹرٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات کی ترقی کی رفتار برقرارہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ وہ چین-ترکیہ تعلقات کی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر باہمی افہام و تفہیم اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایردوان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کی پائیداراور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔