• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کی آسٹریلیا کے وزیراعظم سے ملاقاتتازترین

November 17, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کی سہ پہر بالی میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کو گزشتہ چند سالوں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، جسے دونوں ممالک نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور آسٹریلیا ایشیا بحرالکاہل کے خطے کے دو اہم ممالک ہیں، صدرشی نے کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات میں بہتری، حفاظت اور پیش رفت کرنی چاہیے، جو نہ صرف ان کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتے ہیں بلکہ ایشیا پیسیفک خطے اور پوری دنیا میں امن اور ترقی کے لیے بھی سازگار ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور ان میں پیشرفت کے لیے آسٹریلیا کی حالیہ خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس اقتصادی اور تجارتی تعاون میں وسیع امکانات ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا چینی کاروباری اداروں کو آسٹریلیا میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لیے ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔