بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی 20 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ قومی کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ اور کانگریس میں منظور کردہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین کا ایک کتابچہ 10 غیر ملکی زبانوں میں شائع ہوا ہے۔
جمعرات کو ایک اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی زبانوں کے پریس کے ذریعہ شائع کیا گیا یہ کتابچہ اب انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی، ہسپانوی، پرتگالی، جرمن، جاپانی، ویتنامی اور لاؤ میں دستیاب ہے۔
چینی اور انگریزی دونوں عبارتوں پر مشتمل ان کتابوں کے دو زبانوں والےترجمے بھی اندرون و بیرون ملک کے قارئین کی سہولت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
شی نے یہ رپورٹ 16 اکتوبر2022 کو پیش کی تھی ۔ اس رپورٹ کا عنوان "چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم جھنڈے کو بلند رکھیں اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے اتحاد کی کوشش کریں" تھا۔