• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا طیارہ حادثے پر نیپالی ہم منصب سے اظہار تعزیتتازترین

January 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے طیارہ حادثے پر اپنے نیپالی ہم منصب بدیا دیوی بھنڈاری کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں نیپال میں طیارہ حادثے کے باعث بھاری جانی نقصان کے بارے میں سن کر شدید صدمہ پہنچا۔ انہوں نے ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔