بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد مینفی سے ملک میں تباہ کن طوفان سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔
منگل کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ طوفان کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان پروہ متاثرین کے لیے گہرے دکھ اور غمزدہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ اپنے ملک کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
لیبیا کی حکومت اور عوام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چینی صدرنے کہا کہ لیبیا کے عوام یقینی طور پر مل کر مشکلات پر قابو پالیں گے اورتباہی کو شکست دیں گے۔