بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں پل ٹوٹنے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان پر بھارتی صدر دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں اس مہلک حادثے کے بارے میں جان کر شدید دکھ ہوا۔ شی نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ہلاکتوں پر گہری تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے بھی نریندر مودی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔