شی آن (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے جمعرات کی شام شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں وسطی ایشیائی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ استقبالیہ تقریب تانگ پیراڈائز کمپلیکس میں منعقد کی گئی جو تانگ عہد سے تعلق رکھنے والے شاہی باغ کے اصل آثار کی جگہ پر واقع ہے۔ قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے رہنما ،چین وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے شی آن میں موجود ہیں۔