• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا موجودہ چیلنجز کے پیش نظرایشیا پیسفک علاقائی اقتصادی انضمام پر زورتازترین

November 18, 2022

بنکاک(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ نئی تبدیلیوں کا سامنا کرتے ہوئے، اے پیک ارکان کو ماضی کے تجربات اور اسباق سے سبق سیکھنے، وقت کے چیلنجز کا جواب دینے اور ایشیا پیسفک کے علاقائی اقتصادی انضمام کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کی سی ای او سمٹ سے جمعرات کو اپنے  تحریری خطاب میں صدر شی نے ترقی کی نئی بنیادیں ڈالنے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

چینی صدر نے اس سلسلے میں چھ نکاتی تجویز پیش کی جن میں پرامن ترقی کی بنیاد کو مستحکم کرنا، عوام پر مبنی ترقی کا تصور اختیار کرنا، اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو فروغ دینا ، اعلیٰ معیاری رابطوں کے لیے کوششیں، مستحکم اور بلا رکاوٹ صنعتی و سپلائی  چینز کی تعمیر۔ اور اقتصادی اپ گریڈنگ کو فروغ دینا شامل ہیں۔