• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا قوم کے اتحاد کو مستحکم کرنے پر زورتازترین

September 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے  صدر شی جن پھنگ نے  چینی قوم کے اتحاد کو مضبوط  بنانے اور مزید ترقی دینے پر زور دیاہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  صدر شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار  نسلی اتحاد اور ترقی کے لیے  گراں قدر خدمات انجام دینے والے رول ماڈلز کو اعزازات دینے کے لیے بیجنگ میں منعقدہ تقریب سے کیا۔

انہوں نے چینی قوم کے لیے کمیونٹی کی تعمیر کو ترقی دینے  کی کوششوں پر زور دیا۔

وزیر اعظم لی چھیانگ نے تقریب کی صدارت کی۔ اعلی سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے  رول ماڈلز کو ایوارڈ دینے کے مرکزی حکام کے فیصلے کا اعلان کیا۔ سینئر رہنماوں ژاو لیجی،کائی چھی،ڈنگ شیوشیانگ اور لی شی نے  بھی تقریب میں شرکت کی۔

مجموعی طور پر 352 گروپس اور 368 افراد کو اعزاز ات سے نوازا گیا۔ صدر شی اور دیگر سینئر رہنماں نے ماڈلز کے نمائندوں کو ایوارڈز پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ سی پی سی نے ہمیشہ نسلی امور کو بہت اہمیت دی ہے۔ گزشتہ ایک صدی سے زیادہ عرصے میں، اس نے ایک مخصوص چینی نقطہ نظر کے ساتھ نسلی امور کو  انجام دینے کا صحیح راستہ  متعارف کرایاہے۔

چینی صدر نے کہا کہ اس راستے پر سی پی سی نے مساوات، یکجہتی، باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے نسلی تعلقات کو فروغ دینے میں نئی پیش رفت کی ہے اور نسلی علاقوں کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور نسلی اقلیتی گروہوں کی زندگیوں کو فروغ دیا ہے تاکہ بے مثال پیش رفت  حاصل کی جا سکے۔

صدر شی نے کہا کہ 2012 میں 18ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے، پارٹی نے قوم کے لیے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے  کے لیے نسلی امور  کو اپنی کوششوں کا مرکز بنایا اور اس حوالے سے نئی اور تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

صدرشی نے نسلی امور کو ایک مخصوص چینی نقطہ نظر کے ساتھ  انجام دینے کے  طریقہ کارکے اہم پہلوں پر روشنی ڈالی، جس میں تمام نسلی گروہوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی، تمام نسلی گروہوں کے لیے مساوات کے اصول پر کاربند رہنا، نسلی جبر اور امتیاز کی مخالفت، اور قومی سلامتی کے تحفظ میں مناسب توازن شامل ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ اس طریقہ کار سے چینی قوم کے اندر مشترکہ شناخت اور اتحاد کا مضبوط احساس پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔