• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا یوم شہدا پر قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیشتازترین

September 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں کے ساتھ  بیجنگ میں تیان آن من اسکوائر پرملک وقوم کے لیے جان قربان کرنے والے ہیروزکی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب قومی دن سے ایک دن قبل یوم شہداء کے موقع پر منعقد کی گئی۔ رواں سال، عوامی جمہوریہ چین کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ صدر شی اور دیگر رہنما لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہوننگ، کائی چھی ، ڈنگ شیوشیانگ، لی شی اور ہان زینگ صبح 10 بجے کے قریب تیان آن من اسکوائر پہنچے۔ تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔ 2ہزار400 سے زیادہ پھول چڑھانے والے افراد میں سابق فوجی، شہداء کے لواحقین، قومی تمغے اور اعزازی ٹائٹل حاصل کرنے والے، رول ماڈل، طلباء اور بچے شامل تھے۔