بالی، انڈونیشیا (شِںنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضہ دینے والے عالمی مالیاتی اداروں اور بڑے تجارتی قرض دہندگان کو ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں کمی اور معطلی میں حصہ لینا چا ہئیے۔
شی جن پھنگ نے جی 20 سربراہی اجلاس میں کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کو کم آمدن والے ممالک کو ایس ڈی آر ز قرض دینے میں تیزی لانی چاہیئے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین جی 20 کے قرض ادائیگی معطلی اقدام کو ہر اعتبار سے نا فذ کررہا ہے اور اس نے جی 20 ارا کین میں سے قرض کی سب سے بڑی رقم کی ادائیگی کو معطل کردیا ہے۔
دریں اثناء، چین قرض ادائیگی معطلی اقدام کے دائرہ کار میں نہ آنے والوں کو قرض سے نجات کے لئے مشترکہ فریم ورک کے تحت جی 20 کے کچھ ارکان کے ساتھ کام کر رہا ہے جس سے متعلقہ ترقی پذیر ممالک کو مشکل وقت سے نکلنے میں مدد ملے گی۔