• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا 5 ویں عرب فنون میلے پر مبارکباد کا پیغامتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے 5 ویں عرب فنون میلے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے ۔میلہ چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیانگ ڈی ژن میں منعقد ہو رہا  ہے۔

شی نے خط میں چین اور عرب ریاستوں کے درمیان دیرینہ اور مضبوط دوستی کی تعریف کی۔

شی نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم کے آغاز سے لیکر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مشترکہ حصول تک چین ۔عرب ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں جس سے عوام سے عوام کے تبادلے اور تعاون کے معنی خیز  نتا ئج مل رہے ہیں۔

شی نے امید ظاہر کی کہ 5 ویں عرب فنون میلے کو دونوں فریق پہلی چین۔ عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس کے نتائج سے آگاہی بارے ایک موقع کے طور پر لے سکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین شاہراہ ریشم کے جذبہ کو فروغ ، روایتی دوستی کو مستحکم اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے مضبوط بناسکتے ہیں، تاکہ چین عرب اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کو پائیدار تحریک مل سکے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ عرب کمیونٹی کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔

پیر سے شروع ہونے والے 5 ویں عرب فنون میلے کا انعقاد چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور وزارت خا رجہ ، جیانگ شی کی صوبائی حکومت اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔