• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا 15ویں چین-لاطینی امریکہ کاروباری اداروں کے اجلاس سے تحریری خطابتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-لاطینی امریکہ کے کاروباری اداروں کے 15ویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے تحریری خطاب کیا۔

صدر شی نے کہا کہ چین کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم  رہتے ہوئے  کھلے پن سے یکساں مفاد کی حکمت عملی پر مضبوطی سے کاربند رہے گا، اقتصادی عالمگیریت کی درست سمت پر گامزن اور اپنی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ  اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک (ایل اے سی) سمیت تمام ممالک کے عوام  کو مزید فوائد پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک چین-لاطینی امریکہ انٹرپرینیورز سمٹ نے کاروباری اداروں کی خدمت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات برابری، باہمی مفاد، اختراعات، کشادگی اور مشترکہ فوائد کے نئے دور میں داخل ہیں اور یہ کہ کاروباری برادری چین-لاطینی امریکہ کے عملی تعاون کی ایک نئی قوت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معمار کی حیثیت سےدو طرفہ تعلقات کی ترقی سے مستفید ہورہی ہے۔