• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کے وسطی ایشیا کے دورہ نے ایس سی او کے لیے تعاون کی جانب رہنمائی کی:چینی وزیرخارجہتازترین

September 18, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت اور قازقستان اور ازبکستان کے سرکاری دوروں کے بعد جمعہ کی شب  بیجنگ واپس پہنچ گئے۔ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ  مصروف ترین  شیڈول کے ساتھ  ، صدر شی نے نور سلطان اور سمرقند کا دورہ کیا، وہاں پر 48 گھنٹے قیام کے دوران تقریباً 30 تقریبات میں شرکت کی، کثیرالجہتی اور دوطرفہ ایجنڈے پر مشتمل ان تقریبات میں سلامتی اور ترقیاتی دونوں امور کا احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصروف ترین شیڈول کے باوجود بہت سی کامیابیاں حاصل کی گئیں،جس سے شنگھائی تعاون تنظیم کی توسیع کی جانب نئی پیش رفت ہوئی اور متعلقہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات  نئی سطح پر پہنچے۔وانگ نے کہا کہ صدر شی  کے وسطی ایشیا کے دورہ سے  یوریشیا میں پھیلی شاہراہ ریشم میں مزید جان آگئی ہے ، ایک  دوراہے پر کھڑی  بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں مزید استحکام  آیا اور ہر لحاظ سے ایک  جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے مزید سازگار بین الاقوامی حالات پیداہوئے۔