• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کے خصوصی نمائندے کی پاناما کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکتتازترین

July 02, 2024

پاناما سٹی(شِنہوا)پاناما کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جی پھنگ کے خصوصی نمائندے یو جیان ہوا نے پاناما کے نومنتخب صدر جوز راؤل مولینو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔

تقریب کے دوارن صدرمولینو نے یوجیان ہوا جو چین کی جنر ل ا یڈمنسٹریشن آف کسٹم کے وزیر بھی ہیں  کیساتھ ملاقات کی۔

یو نے مولینو کوصدر شی کی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،انہوں نے کہا کہ سات سال قبل جب سے چین اور پاناما کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں  دو طرفہ تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہےاور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور گہری ترقی فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے مزید فوائد کی راہ ہموار کرنے کے لئے پاناما کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مولینو نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدرشی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور یو سے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں۔

مولینو نے کہا کہ پاناما چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلی سطح تک لے جانے کا خواہاں ہے۔