• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر چین-امریکہ سربراہ ملاقات اور ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہتازترین

November 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چین-امریکہ سربراہ ملاقات اورسان فرانسسکو میں 30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے امریکہ روانہ ہوگئے۔

صدر شی کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹرکائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی شامل ہیں۔