• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر اور امیر قطر کی ملاقات،فیفا ورلڈ کپ پر تبادلہ خیالتازترین

December 30, 2022

ریاض(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرشی نے ورلڈ کپ کی مکمل کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی جانب سے کھیلوں کا کامیاب انعقاد اس کی قابلیت کا ثبوت ہے، جس نے آج کی غیر یقینی دنیا کو تازہ اور مثبت توانائی فراہم کی ہے۔تمیم نے ورلڈ کپ کے لیے صدر شی کا نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو عرب دنیا کی صلاحیتوں اور جذبے کے بارے میں جاننے کے لیے گیمز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے ورلڈ کپ کے لیے مرکزی اسٹیڈیم تعمیر کیا اور چین سے دو پانڈوں کی آمد نے کھیلوں کے اس ایونٹ کو مزید خوشگوار بنادیا  ہے، ان کا کہنا تھا کہ  پانڈوں کا یہ جوڑا قطر اور چین کے درمیان دوستی کی نئی علامت  بن گئے ہیں۔