• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ساختہ مسافر طیارہ غیرملکی مارکیٹ میں داخلتازترین

December 29, 2022

شنگھائی (شِنہوا) انڈونیشیا کی ایک فضائی کمپنی ٹرانس نوسا کو چینی ساختہ مسافر طیارہ اے آر جے 21 فراہم کردیا گیا ہے، یوں چین میں مکمل طور پر تیار ہونے والا پہلا مسافر طیارہ بین الاقوامی مارکیٹ میں داخل ہوگیا۔

کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق جہاز میں 95 نشستیں ہیں جو تمام اکانومی کلاس میں ہیں۔ جبکہ اس کے بیرونی حصے پر نیلا، زرد اور سبز رنگ کیا گیا ہے۔

چینی ساختہ اے آر جے 21 علاقائی طیارہ 3 ہزار 700 کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے یہ مختلف ہوائی اڈوں سے مطابقت رکھتا ہے اور الپائن و سطح مرتفع علاقوں میں بھی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ نے کہا ہے کہ وہ اب تک 100 اے آر جے 31 طیارے اپنے صارفین کے حوالے کرچکا ہے۔ جو 100 سے زائد شہروں اور 300 سے زائد روٹس پر پرواز کرکے 56 لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کررہے ہیں۔