• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی سائنسدانوں کی دو کامیابیاں 2022 کی ٹاپ 10 فزکس کامیابیوں میں شاملتازترین

December 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں کی دو کامیابیوں کو فزکس کے شعبہ میں سال2022 کی 10 بہترین طبیعیات کی کامیابیوں میں شامل کیا گیا ہے،  طبیعیات اور بین الضابطہ سائنس کے جریدے، فزکس ورلڈ کے ایڈیٹرز پینل نے ان کامیابیوں کو منتخب کیا ہے۔ سائنس پبلشرکی جانب سے جمعرات کو اعلان کردہ نتائج کے مطابق، چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر پین جیان ویی کی قیادت میں محققین کی جانب سے تیار کردہ تھری ایٹم الٹرا کولڈ گیس کو ٹاپ 10 کامیابیوں میں جگہ دی گئی ہے۔ پین کے گروپ نے ٹرپل اٹامک مالیکیولز کی ایک الٹرا کولڈ  بھاری گیس بناتے ہوئے ایک تجرباتی سنگ میل حاصل کیا جو کوانٹم کیمسٹری کے شعبے کے لیے متعدد تحقیقی مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایڈیٹرز نے کہا کہ ان کی اس تحقیق نے، ہارورڈ یونیورسٹی کی اسی طرح کی کوششوں کے ساتھ، طبیعیات اور کیمسٹری میں، الٹرا کولڈ کیمیکل ری ایکشنز، کوانٹم سمولیشن کی نئی  اشکال  اور بنیادی سائنس کے ٹیسٹ کے ساتھ نئی تحقیق کی راہ ہموار کی ہے۔بیجنگ کے نیشنل سنٹر فارنینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک لیو شن فینگ کی ٹیم نے جدید ترین سیمی کنڈکٹرز کے لیے ایک نیا مواد تجویز کیا۔اس ٹیم کی تحقیق کو بھی سالانہ ٹاپ 10 رینکنگ میں جگہ دی گئی ہے۔