• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پولیس کے سربراہ کی روسی وزیر داخلہ سے ملاقاتتازترین

December 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور عوامی سلامتی کے وزیر وانگ شیاؤہونگ نے بیجنگ میں روسی فیڈریشن کے داخلی امور کے وزیر ولادیمیر کولوکولتسیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور روس کے تعلقات نے مستحکم اور بھرپور ترقی کو برقرار رکھا ہے۔ وانگ نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے  اور بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے، سائبر سیکورٹی، منشیات پر قابو پانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

کولوکولتسیف نے دونوں ممالک کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے دو طرفہ تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔